پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت اینٹی کرپشن حکام نے پی ایم آئی یو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد پی ایم آئی یو کے دفتر سے سامان کی خریداری کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایم آئی یو اسکولز کے سامان کی خریداری کرتا ہے، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ حکام نے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی چھان بین شروع کا عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاررائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔