- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت اینٹی کرپشن حکام نے پی ایم آئی یو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد پی ایم آئی یو کے دفتر سے سامان کی خریداری کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایم آئی یو اسکولز کے سامان کی خریداری کرتا ہے، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ حکام نے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی چھان بین شروع کا عمل شروع کردیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاررائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔