گوجرانوالہ میں ایک سالہ بیٹی کا قاتل سفاک باپ گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اگست 2022
بچی کا باپ دو بیٹیوں کی پیدائش پر ناراض تھا، پولیس (فوٹو : پولیس)

بچی کا باپ دو بیٹیوں کی پیدائش پر ناراض تھا، پولیس (فوٹو : پولیس)

گوجرانوالہ میں ایک سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتارکر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گوجرانوالہ میں ایک سالہ بیٹی کے قاتل سفاک باپ کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق دو بیٹیاں پیدا ہونے پر ناراض شخص عباس نے اپنی  ایک سالہ بیٹی نور فاطمہ کو زمین پر پٹخ کرمارڈالا  تھا۔ پولیس نے بیٹی کے قاتل عباس کوگرفتار کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔