- مُودی نے بھارتی فوج میں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں، انتہا پسند ہندو افسران کی ترقیاں
- استعفی طلب کرنے کی خبر غلط ہے، خود مستعفی ہوا، اٹارنی جنرل
- عمران کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا، وزیر اطلاعات
- کینیڈا؛ مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف ایکشن جاری ہے، وزیر داخلہ پنجاب

آئندہ کوئی افسر سیاسی وفاداری کیلئے ماورائے قانون قدم نہ اٹھائے، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی بھی افسر سیاسی وفاداری کی خاطر ماورائے قانون اقدام اٹھانے کی غلطی نہ کرے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے بیان دیا کہ 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے، پنجاب اسمبلی میں تشدد، توڑ پھوڑ اور ماورائے قانون سرگرمیوں پر 11ایم پی ایز کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پولیس قواعد و ضوابط کے مطابق سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی ہے، جن پولیس افسران نے 25 مئی اور ضمنی انتخابات کے دوران اختیارات سے تجاوز کیا انہیں انکے عہدوں سے ہٹا کر کلوز کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت کئی اضلاع کے افسران کو عہدے سے ہٹایا گیا، 4 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز کو معطل کیا جا چکا ہےاور انکے خلاف ہائی لیول انکوائری جاری ہے، 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، محکمانہ کاروائیوں کے بعد نوکریوں سے برخاست کیا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں خواتین کارکنوں پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے، ہائی لیول انکوائری کی رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اٹھائے گی، آئندہ کوئی بھی افسر سیاسی وفاداری کی خاطر ماورائے قانون اقدام اٹھانے کی غلطی نہ کرے، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔