- امریکا دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گیا؛ معاشی بحران برقرار
- پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی
- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
فوج اور آرمی چیف سے متعلق ’’فیک نیوز‘‘ پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا

نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، سائبر کرائم ونگ (فوٹو فائل)
اسلام آباد: پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک کارروائی کے دوران انجینئر نوید نامی شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پکڑ لیا، جس پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے 14 اگست 2022ء کو آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جو مبینہ طور پر سفارت خانہ لندن میں ہوئی تھی۔حکام کے مطابق آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔
چلائی جانے والی وڈیو درحقیقت آرمی چیف کے مئی2021ء میں دورۂ یوکرایٔن کی ہے۔ پکڑے گئے اکاؤنٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ محمد نوید افضل نامی شخص کا ہے، جو انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہے اور ضلع جھنگ کا رہائشی ہے۔محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا سپورٹر ہے اور اسے پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64 ہزار افراد نے لائیک کیا اور 9 ہزار لوگوں نے ری ٹوئٹ بھی کیا، جن میں سے اکثریت پی ٹی آئی کی ہے۔ پھیلائی گئی فیک نیوز کو بعض بڑے اکاؤنٹس نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس سے ملک دشمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔