بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اگست 2022
 مداحوں کی جانب سےاداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)

مداحوں کی جانب سےاداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ اُن کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا بہترین دن ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آج 20 اگست کے دن ہم نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹرز، نرسز، رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کا جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں سہارا دیا، یہ ایک شروعات ہے آج سے ہماری زندگی ہمیشہ کیلئے بدلنے والی ہے‘۔

Sonam Kapoor

نیتو کپور نے بھی اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اس میں سونم کپور کے والد انیل کپور اور والدہ سونیتا کپور کو بھی ٹیگ کیا اورانہیں مبارکباد دی۔

سونم کپور کے رشتہ داروں دوستوں اور مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ اور ان کے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔