- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
براڈ کاسٹرز کے دباؤ پر آئی سی سی نے لچک دکھادی

بھارت میں نشریاتی حقوق کی بنیادی قیمت1.44 سے 4 بلین ڈالر تک مقرر۔ فوٹو:فائل
کراچی: براڈ کاسٹرز کے دباؤ پر آئی سی سی نے لچک دکھا دی، ٹینڈر طریقہ کار میں کچھ چیزوں کو واضح کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے براڈ کاسٹرز کے شدید دباؤ پر اپنے طریقہ کار میں کچھ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینڈر طریقہ کار میں چیزوں کو مزید واضح کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ ای میل بھی براڈ کاسٹرز کو بھیج دی گئی۔
ای آپشن ریہرسل کا بائیکاٹ کرنے والے 4 براڈ کاسٹرز کی جانب سے ٹینڈرڈ دستاویزات میں 3 چیزوں پر ابہام کی نشاندہی کرتے ہوئے وضاحت مانگی گئی تھی، ان میں 4 اور 8 برس کیلیے حقوق کی بنیادی قیمت کے بارے میں سوال تھا، آئی سی سی نے ابتدائی 4 برس کیلیے بنچ مارک پرائس 1.44 بلین ڈالر مقرر کی۔
براڈ کاسٹرز جاننا چاہتے تھے کہ اگر کوئی 8 برس کے حقوق لینا چاہتا ہے تو دوسرے 4 سال کی بنیادی قیمت کیا ہوگی، اس کیلیے آئی سی سی کی جانب سے اب 2.8 سے پہلی بنیادی قیمت کو ضرب دینے کا فارمولا دیا گیا ہے، جس کے تحت اگلی 4 سالہ مدت کی بنیادی قیمت 4 بلین ڈالر ہوگی، آئی سی سی نے اس کو بنچ مارک پرائس کا نام دیا ہے، جس سے براڈ کاسٹرز اس رقم سے کم کی بولی بھی دے سکتے ہیں تاہم ان کی بولی کا بنیادی قیمت سے قریب ترین ہونا ضروری ہے۔
دوسری چیز جس پر وضاحت مانگی جارہی تھی اس میں قریب ترین بڈرز میں فرق تھا جس کی بنیاد پر دوسرا راؤنڈ ہوگا۔ آئی سی سی نے اب واضح کردیا کہ اگر قریب ترین بڈرز کی پیشکش میں 10 فیصد سے کم کا فرق ہوا تو ان کے درمیان ای آکشن کے ذریعے دوسرا راؤنڈ ہوگا۔ تیسرا اعتراض تمام پیشکشیں بڈرز کے سامنے نہ کھولنا تھا۔
اس بارے میں کونسل کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف قریب ترین پارٹیز کی پیشکش ظاہر کی جائیں گی ، بعد میں تمام دستاویزات کو پبلک کیا جاسکتا ہے۔ ٹیکنیکل بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اگست جبکہ دوسرے راؤنڈ کا فیصلہ 26 تاریخ کو ہوگا۔
دوسری جانب ویمنز کرکٹ حقوق کی فروخت کے حوالے سے آئی سی سی نے واضح کیا کہ پیشکش کی منظوری کیلیے بڑا ہونا کافی نہیں بلکہ جو بہترین آفر ہوگی اس کو قبول کیا جائے گا، ویمنز کرکٹ کے الگ حقوق کی فروخت کا مقصد دولت کمانا نہیں بلکہ کھیل کا فروغ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔