- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
- رمضان المبارک اور تقویٰ
- واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں
- دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر
مقناطیس کی بدولت پانی سے آکسیجن الگ کرنے کا کامیاب تجربہ

سائنسدانوں نے مقناطیس کی بدولت پانی سے آکسیجن کشید کرنے کا ایک کم خرچ طریقہ دریافت کیا ہے۔ فوٹو: فائل
پیساڈینا، کیلیفورنیا: اسے کیمیا کے زمرے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہے کہ ماہرین نے مقناطیس کی بدولت پانی سے آکسیجن کشید کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خرد ثقلی (مائیکروگریویٹی) کے ماحول میں مقناطیسی قوت سے آکسیجن اخذ کی جاسکتی ہے۔ اس طرح پانی سے آکسیجن نکالنے کا ایک کم خرچ اور آسان طریقہ سامنے آسکے گا جس سے خلانوردوں کو بہت آسانی حاصل ہوسکے گی۔
جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ ایلویرو رومیر کالوو کہتے ہیں کہ ’ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں انسانوں کے لیے الیکٹرولائٹک سیل سے پانی کو ہائیڈروجن اور آکسیجن میں توڑا جاتا ہے لیکن یہ مہنگا اور طویل طریقہ ہے۔ پھر ناسا کے ماہرین کا خیال ہے کہ پانی سے آکسیجن بنانے والی روایتی ٹیکنالوجی سے مریخ کا طویل سفر بے معنی ہوجائے گا کیونکہ اس ضمن میں پانی کا وسیع بوجھ ساتھ لے جانا ہوگا اور بجلی کی بیٹریاں الگ سے درکار ہوں گی۔
خلا میں ثقل نہ ہونے کی وجہ سے پانی سے آکسیجن نکال باہر کرنا محال ہوتا ہے۔ زمین کی کشش کی وجہ سے ہی ہم سافٹ ڈرنک کی سطح پر تیرتے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بلبلے دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن خلا میں یہی بلبل پانی کے اندر گھومتے رہتے ہیں اور اس کے لیے مرکزِ گریز (سینٹری فیوج) قوت درکار ہوگئی تاکہ جھاگ نما بلبلوں کو ایک جگہ جمع کیا جاسکے۔
پھر مقناطیس کو خلا جیسی کیفیت آزمانے کے لیے سائنسدانوں نے جرمنی میں مائیکروگریویٹی کے ایک مرکز میں تجربات کئے۔ یہ 146 میٹر طویل سائنسی ٹاور ہے جس میں ایک کیپسول گھومتا ہے اور کچھ وقت کے لیے ثقل کمزور ہوتی ہے اور بسا اوقات 9.2 سیکںڈ کے لیے ثقل کمزور ہوجاتی ہے۔
اس کے بعد کمپیوٹر ماڈل اور دیگر تجزیاتی عمل سے مقناطیس کی بدولت پانی سے بلبلے نکالنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا توقع ہے کہ یہ انقلابی ٹیکنالوجی ایک بہت آسان طریقے سے پانی سے آکسیجن بناسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔