تریپولا میں بھارتی فوجی جھڑپ میں ہلاک، راجوڑی میں اہلکار کی خودکشی

ویب ڈیسک  پير 22 اگست 2022
علیحدگی پسندوں سے جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، فوٹو: فائل

علیحدگی پسندوں سے جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپولا میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار مارا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست تریپولا میں بھارت بارڈر فورس کا انسپکٹر مقامی علیحدگی عسکری تنظیم نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپولا کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔

علیحدگی پسند جماعت سے جھڑپ سرحدی علاقے میں ہوئی جب بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ جھڑہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت نائیک ایس اے ریڈی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں 2007 سے اب تک 600 سے زائد اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔