لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کا جلسہ؛ لاکھوں روپے مالیت کے درخت و گھاس ملیامیٹ

ویب ڈیسک  پير 22 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: بلین ٹری کی حامی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ نے لیاقت باغ میں لاکھوں روپے کا نقصان کردیا، جلسے کے باعث پودے درخت ٹوٹ گے قیمتی گھاس ملیامیٹ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اگست کی شام لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے آنے والوں نے لیاقت باغ کے اندر پارکس اینڈ پارٹیکلچر اتھارٹی کی پارک کو قیمتی گھاس، پودوں، درختوں اور نئے پودوں کی ہینری لگانے کے لیے کی گئی محنت کو مٹی میں ملا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ آنے والوں کے پاؤں تلے قیمتی گھاس، چھوٹے پودے اور نئی لگائی گئی ہینری ملیامیٹ ہوگئی جب کہ پودے توڑ دئیے گے اور بڑے درختوں کی شاخیں توڑ کر پھینک دی گئی۔

پارک میں پودوں گھاس اور ہینری کی آبپاشی کے لیے لگایا گیا اسپرنکل سسٹم بھی ناکارہ ہوگیا لیاقت باغ میں لگنے والے ہجوم کے باعث بڑے درخت ٹوٹ گئے اور پودے ملیا میٹ ہوئے جس سےخوبصورت صاف ستھرے باغ کا حسن گہنا گیا۔

پی ایچ اے جلسے کے بعد دوسرے روز پارک کی صفائی کچرا ٹھانے اور ٹوٹے درخت اٹھانے میں مصروف ماضی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں لیاقت باغ میں لگے پودوں کو نقصان پہنچا تو پی ایچ اے نے پیپلز پارٹی سے لیاقت باغ کی بحالی کے لیے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث لیاقت باغ کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں پارکس اینڈ پارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد مرتبہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میڈم زینیہ ھمایوں سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔