معروف اداکارہ اور بی جے پی رہنما سونالی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ویب ڈیسک  منگل 23 اگست 2022
اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے(فائل فوٹو)

اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے(فائل فوٹو)

ممبئی: معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور سیاسی پارٹی بی جے پی کی رہنما سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔

اداکارہ کے اسٹاف نے بتایا کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

42 سالہ اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کی سونالی نے بگ باس سیزن 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لی تھی شائقین کی جانب سے ان کے بے باک انداز کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔