- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
پاکستانی فلم ’ملاقات‘ آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب کرلی گئی

(فائل فوٹو)
کراچی: مشہور پاکستانی فلم ساز سیماب گل کی مختصر فلم ’ملاقات سینڈسٹورم‘ ہالی شارٹس فلم فیسٹیول کے زریعے آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب ہوگئی۔
فلم ملاقات نے11 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والے ہالی شارٹس فلم 2022 کی بہترین مختصر فلموں کی کیٹیگری میں’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ اپنے نام کیا ہے۔
اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز خود بخود آسکر کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلم ’آسکر ایوارڈز‘ کی دوڑ میں بھی شامل ہوچکی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر عبدالعزیز مرچنٹ نے یہ خوشخبری انسٹاگرام مداحوں کو بتائی ہے کہ ’سیماب گل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اگست 2022 میں دو اکیڈمی ایوارڈز کوالیفائنگ فیسٹیولز ہولی شارٹس فلم فیسٹیول اور فلکرز کے رہوڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔
یاد رہے کہ فلم کی کہانی غدیر احمد نامی ایک مصری لڑکی کے ساتھ پیش آئےحقیقی واقعے پر مبنی ہے، جس کی زندگی اپنے ورچوئل بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک سنسنی خیز ڈانس ویڈیو شیئر کرنے کے بعد بالکل بدل جاتی ہے، کیونکہ وہ اس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے۔
فلم 13 اپریل 2020 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں حمزہ مشتاق، پریزی فاطمہ، عائشہ شعیب احمد اور نبیلہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔