- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
راولپنڈی میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

فوٹو:فائل
راولپنڈی میں چار افراد نے بیوہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے مکان میں لےجاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں پیش آیا، جہاں چار افراد نے بیوہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے ایک مکان میں لیجاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانے میں بیوہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گلیانہ موڑ گوجرخان کے قریب کرائے کے مکان میں مقیم ہوں، سودا سلف لینے کیلئے گوجر خان شہر آئی تو وہاں رکشہ ڈرائیور نوید احمد اور اسکا بھائی ہارون جنہیں پہلے سے جانتی ہوں کھڑے تھے۔
خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ ان دونوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا رکشے میں سوار ہوجاؤ گھر چھوڑ آتے ہیں، میں ان کے کہنے پر رکشے میں بیٹھ گئی جس کے بعد وہ مجھے بڑکی چوہان کے ایک مکان میں لے گئے۔
خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ وہاں پہلے سے وقاص احمد اور رضوان اشتیاق بھی موجود تھے، پھر چاروں لڑکوں نے ملکر مجھے سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں سات ہزار روپے نقد اور موبائل فون تھا اور زدیاتی کا نشانہ بناتے رھے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کا میڈیکل کروایا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔