جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملازمین میں زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی شامل ہیں، ملزمان نے جعلی ڈگری استعمال کرتے ہوئے پی آئی اے میں بطور ٹیکنیشنز اور انجینئر ہیلپر ملازمت حاصل کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔