میرپورخاص، ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں گھر سے برآمد

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 17 مارچ 2014
ریٹائرڈ مختار کار نور عالم دائود پوتا، اس کی اہلیہ 45 سالہ مریم اور 4 سالہ بیٹی فاطمہ نور کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ریٹائرڈ مختار کار نور عالم دائود پوتا، اس کی اہلیہ 45 سالہ مریم اور 4 سالہ بیٹی فاطمہ نور کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: میرپورخاص کے علاقے جوہر کالونی میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ مختار کار نور عالم داؤد پوتا، اس کی اہلیہ 45 سالہ مریم اور 4 سالہ بیٹی فاطمہ نور کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب گھر کے بچے باہر نہیں نکلے تو انھیںشک ہوا تب پولیس کی مدد سے گھر میںکود کر داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے اہل خانہ کو ذبح کر کے قتل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق تینوں افراد کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس اٹھانے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے سول اسپتال روانہ کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔