سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 31 اگست 2022
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 120885 روپے کی سطح پر آگئی

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 120885 روپے کی سطح پر آگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 1702ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 141000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 120885 روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 1470 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کی کمی سے 1260.28روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔