- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
کمر میں ایک انچ کا اضافہ ہارٹ فیل کے 10 فی صد امکانات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
آکسفورڈ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کمر کی چوڑائی میں ہونے والا ہر انچ کااضافہ ہارٹ فیلیئرکے خطرات میں 11 فی صد کا اضافہ کرتا ہے۔
بارسلونا میں منعقد ہونے والی یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگرس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جن کی کمر بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی ان کے دل بند ہونے کے امکانات دبلے پتلے افراد کی نسبت 3.21 گُنا زیادہ تھے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر آیوڈیپُوپو اوگنٹاڈے نے اس بات کی تصدیق کی کہ دل کو درپیش اس مسئلے میں پیٹ کے گرد موجود چربی کی مقدار اہمیت کی حامل ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے13 سالوں تک 4 لاکھ 30 ہزار افراد کو دیکھا۔مطالعے کے دوران 8669 ایسے کیسز سامنے آئے جس میں کسی کو پہلی بار ہارٹ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا، ان کیسز میں متعدد کی اموات بھی ہوئیں۔
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن جیمز لائیپر کا کہنا تھا کہ ہارٹ فیلیئر ایک دائمی اور ناقابلِ علاج حالت ہے جو وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہے لہٰذا یہ نتائج اپنے وزن کا خیال رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
ماہرین نے لوگوں کواپنی کمر کی پیمائش وقتاً فوقتاً کرتے رہنے پر زور دیتے ہوئے خبردار بھی کیا ہے کہ وزن کم کرنے سے زیادہ اہم چیز پیٹ کے گرد موجود چربی کو کم کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔