کیچپ ساز کمپنی نے اب کیچپ لگے کپڑوں کا برانڈ پیش کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
ہائنز کمپنی نے کیچپ کے داغ لگے پرانے کپڑوں کی فروخت شروع کردی ہے جس سے حاصل شدہ رقم غریب ممالک کو دی جائے گی۔ فوٹو: ہائنز کمپنی

ہائنز کمپنی نے کیچپ کے داغ لگے پرانے کپڑوں کی فروخت شروع کردی ہے جس سے حاصل شدہ رقم غریب ممالک کو دی جائے گی۔ فوٹو: ہائنز کمپنی

فلاڈیلفیا: کیچپ بنانے والی مشہور کمپنی ہائنز نے ایک دلچسپ قدم اٹھاتے ہوئے کیچپ کے داغ والے کپڑوں کا برانڈ شروع کیا ہے اور اس کی رقم غریب افراد کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

کمپنی نے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے والی ایک تنطیم تھریڈ اپ سے رابطہ کیا ہے اور وہاں سے بطورِ خاص کیچپ کے داغ والے کپڑے جمع کئے گئے ہیں۔ لیکن ان میں بھی مشہور برانڈ مثلاً ری بوک، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے لئے گئے ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ فیشن صنعت سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے ایسے پرانے لباس تلاش کئے جائیں جن پر کسی جگہ کیچپ کا نشان لگا ہو۔

ہائنز نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بہت کوشش کے بعد کیچپ کے داغ والے 157 کپڑے ملے ہیں جن پر ہر داغ کا انداز الگ اور جدا ہے۔ ان میں بہت چھوٹے سے لے کر غیرمعمولی طور پر بڑے کپڑے شامل ہیں اور 13 ستمبر کو مزید کپڑے شامل کئے جائیں گے۔

اگرچہ ہائنز کیچ ایپ خاص شیشے کی بوتل ذائقے اور کیچ اپ کے بہتر بہاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس مہم کو انہوں نے ونٹاج ڈراپ یا پرانے قطرے سے تعبیر کیا ہے۔

ہرلباس سے حاصل شدہ رقم غریب ملکوں میں غربت ختم کرنےمیں استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔