ایل پی جی کی قیمت میں تین روز میں 40 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
منافع خوروں نے سیلاب کا بہانہ بناکر قیمتیں بڑھادیں (فوٹو فائل)

منافع خوروں نے سیلاب کا بہانہ بناکر قیمتیں بڑھادیں (فوٹو فائل)

سیلاب کے آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میی تیسری بار بلاجوز اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 400 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

اوگرا نے گزشتہ روز ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فی کلو گیس کی قیمت گھٹ کر 212 روپے ہوگئی تھی تاہم منافع خور مافیہ ملک بھر میں ایل پی جی 212 کے بجائے 250 روپے فروخت کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی 24 گھنٹوں کے دوران 30 روپے فی کلو مہنگی

آل پاکستان ایل پی جی ایسویسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی 50 سے 70روپے فی کلو اور 450 سے 650 روپے گھریلو سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے قیمت کنٹرول نہ کی تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑتال ہوگی، ملک بھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر نےحتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔