صبور علی کے کردار سے باہر ہوکر ہنسنے پر سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ ردِعمل

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
 صبور علی کی شوٹنگ کے دوران سنجیدہ سین میں ہنسنے کی تصویر وائرل ہورہی ہیں(اسکرین شاٹ)

صبور علی کی شوٹنگ کے دوران سنجیدہ سین میں ہنسنے کی تصویر وائرل ہورہی ہیں(اسکرین شاٹ)

 کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے صبورعلی کو ان کے ڈرامے کے سنجیدہ سین میں ہنستے ہوئے دیکھ کر میمز بنا ڈالیں۔

اداکاروں کو اپنے کام میں بےحد مہارت کے ساتھ موت میت اور لڑائی کے سین کو فلمانے کیلئے کردار میں رہتے ہوئے سنجیدہ رہنا پڑتا ہے یہ عام آدمی کے بس کی بات بلکل نہیں۔

تاہم آخرکار اداکار بھی انسان ہی ہوتے ہیں اور اکثر سنجیدہ سین کی شوٹنگ کے دوران کردار سے باہر  ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا صبور علی کے ساتھ جو اپنے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ میں ایک لڑائی جھگڑے کے سین  کے دوران مسکراتی ہوئی نظر آئیں تو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے فوری نوٹس کرلیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Bizz Blogs (@bizz.blogs)


اس سین میں ہمایوں اشرف اور خوشحال خان کے درمیان شدید جھگڑا ہو رہا تھا، لیکن جب کیمرے کا رُخ صبورعلی کی جانب ہوا توخوشحال خان کے برابر کھڑی اداکارہ  ہنستی ہوئی نظر آئیں۔

اگرچہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کلپ میں صبورعلی ایک سیکنڈ کیلئے ہی مسکراتی ہوئی پکڑی گئیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی بھرپور میمز بنا ڈالے، ایک صارف نے لکھا کہ’جب گھر میں لڑائی ہورہی ہو تو میں بھی ایسے ہی ہنستی ہوں‘۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’سنجیدہ موقعے پر ہنسی روکنا واقعی’مشکل‘ کام ہے‘۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین طنز و مزاح کرتے نظر آئے وہیں ماڈل صدف کنول اور کئی دیگر اداکاروں نے بھی صبور علی کے اس سین پر قہقہے لگائے۔

صبورعلی کے شوہر اداکارعلی انصاری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور اپنی انسٹا اسٹوری میں اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم بہت مزاحیہ ہو‘۔

t5h

جبکہ صبور علی نے اس آدھے سیکنڈ کے سین کو غور سے دیکھ کر اس پر میمز بنانے والے ایڈیٹر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’ایڈیٹر صاحب آپ کو سلام‘۔

wcwc

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔