لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

پشاور: خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ان دونوں علاقوں میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کے علاقے مار منڈی عظیم سے 16 سالہ بچے اور شمالی وزیرستان کے یونین کونسل غلام خان سے دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کا 15 واں اور لکی مروت سے دوسرا کیس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔