سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پنجرہ پل آٹھ روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

ڈھاڈر: سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پنجرہ پل آٹھ روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا جس کے سبب لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور دشوار راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ 8 روز گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، طوفانی بارشوں کے سبب آٹھ روز پہلے بولان کے مقام پر واقع پنجرہ پل سیلابی پانی میں بہہ گیا تھا جسے اب تک بحال نہ کیا جاسکا۔

پنجرہ پل ٹوٹنے کے سبب لوگ پہاڑوں کے راستے دوسری جانب جانے پر مجبور ہیں اور ان کا سفر  دشوار ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق این 65 قومی شاہراہ کو بھی سیلابی ریلوں سے نقصان پہنچا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیوی مشینری مذکورہ مقام پر تعمیری کام جاری رکھے ہوئے ہے تاہم دشوار گزار علاقہ اور بولان ندی میں پانی کے باعث تعمیراتی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔