سعودی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022

ریاض: سعودی سیکیورٹی ایجنسیز نے اسمگل کی جانے والی 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرکے 8 غیرملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی پورٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔

اس کارروائی کے دوران سعودی فورسز نے 4 کروڑ 70 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں اور آٹھ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی کسٹم کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے چھ غیرملکیوں کا تعلق شام جب کہ دو کا تعلق پاکستان سے ہے، جو نشہ آور گولیاں ریاست میں اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔