20 ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے کومے میں جانیوالا شخص زندگی کی طرف لوٹ آیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  واشنگٹن: امریکا میں شہد کی 20 ہزار زہریلی مکھیوں (امریکن کلر بی) کے کاٹنے کے باوجود نوجوان موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زہریلی مکھیوں کے ڈنک مارنے کا واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ نوجوان گھر کے باغ میں لگے درخت کی کٹائی کررہا تھا۔

نوجوان کو اندازہ نہیں تھا کہ درخت میں شہد کی (افریقین کلرز بی) نامی زہریلی مکھیوں کا چھتا ہے۔

بے دیھانی میں نوجوان نے درخت کی ٹہنی کے ساتھ چھتا بھی کاٹ دیا جس کے باعث شہد کی مکھیوں نے آسٹن بیلامی نامی نوجوان پر حملہ کردیا۔

متاثرہ شخص کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب مکھیوں نے آسٹن پر حملہ کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے آسٹن نے سر، گردن اور بازوؤں پر کمبل اوڑھ رکھا ہو۔

آسٹن کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے فوری طور پر ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج کوما میں چلا گیا تھا جو ایک ہفتے بعد دوبارہ ہوش میں آیا۔

آسٹن کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا بیٹا موت کو چھو کر واپس لوٹا ہے جسے 20 ہزار سے زائد مکھیوں نے ڈنک مارا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔