لاہور؛ 75 بار سگنل اور 28 بار حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
ڈرائیور پر 51 ہزار روپے جرمانہ، گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے کر ڈرائیور کا لائسنس معطلی کے لیے بھیج دیا گیا (فوٹو : لاہور پولیس)

ڈرائیور پر 51 ہزار روپے جرمانہ، گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے کر ڈرائیور کا لائسنس معطلی کے لیے بھیج دیا گیا (فوٹو : لاہور پولیس)

 لاہور: ای چالاننگ میں سنچری کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، ڈرائیور نے 75 بار ٹریفک سگنل اور 28 مرتبہ حد رفتار کی خلاف ورزی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ای چالاننگ میں سنچری کرنے والا ڈرائیور بالآخر گرفت میں آگیا، اکبر چوک پر گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے لیے گئے اور ڈرائیور کے لائسنس کو معطلی کے لیے بجھوا دیا گیا۔

Lahore police men echallan century 3Lahore police men echallan century 4

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور کو 51 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد، ڈرائیور نے 75 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 28 مرتبہ حد رفتار کی خلاف ورزی کی اور ایک بار وے ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رانگ سائیڈ گاڑی چلائی۔

Lahore police men echallan century 2

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں، ڈیوائسز کی مدد سے بآسانی ای چالان کی نادہندہ گاڑیوں کا پتا کیا جاسکتا ہے۔

 

Lahore police men echallan century

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔