- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کٹی پہاڑی پر منشیات فروشوں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
پولیس نے کٹی پہاڑی پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے اس دوران قائم تمام چوکیوں پر نفری کی تعیناتی کے علاوہ نئی چوکیاں بھی بنائی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ ، ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان و دیگر حکام کے ہمراہ کٹی پہاڑی کا دورہ کیا اور کھلی کچہری منعقد کرکے علاقہ عمائدین سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ویسٹ میں منشیات فروشوں کی جنت تصور کئے جانے والےعلاقے کٹی پہاڑی کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی سربراہی میں گزشتہ روز علاقے کا دورہ کیا، نفری پہاڑ کے اوپر بھی گئی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انھیں منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا،کچھ نوجوانوں نے پولیس حکام کے ساتھ کام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے ایکسپریس کو بتایا کہ چونکہ کٹی پہاڑی کی شناخت منشیات فروشوں کی جنت کی حیثیت سے تھی لہٰذا اس شناخت کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا اور علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ علاقہ عمائدین نے گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ آپریشن کا ٹائم فریم حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا لیکن پولیس نے اپنا ٹارگٹ دس سے پندرہ دن کا طے کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ان کی ری ہیبلٹیشن بھی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔