رائے ونڈ میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

رائےونڈ: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی جو رکشہ ڈرائیور ہے، ملزم نے ہوٹل پر کام کرنے والے 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ بچے نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے والدین کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے رائے ونڈ کے علاقے سندر کے تھانے میں مقدمہ درج کیا اور چار گھنٹے کے اندر ملزم کو حراست میں لیا۔

اے ایس پی رائے ونڈ نے کہا کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، سماج دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر مضبوط چالان پیش کر کے ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔