پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کو ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے تحت سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت نے چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔