شیرشاہ میں تیز دھار آلہ کے وار سے خواجہ سرا قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: شیرشاہ میں پولیس نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے جناح روڈ گلی نمبر 46 پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر کے خواجہ سرا ماجدعرف فضاکو قتل کردیا تھا۔

شیر شاہ پولیس نے خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خواجہ سراکرائے پراکیلارہائش پزیرتھا اورمقتول خواجہ سراکےموبائل فون کاریکارڈچیک کیاجارہا ہے جبکہ خواجہ سرا کے قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔