ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں من مانے اضافے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

چئیرمین ایل پی جی  ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ملک بھر میں قائم ایل پی جی ریٹیلرز نے گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 100  روپےاور کمرشل سلنڈر کی قیمت میی 400 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میی تیسری بار بلاجوز 10 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ماہ ستمبر 2022 کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کی کمی کی تھی جس کے بعد صارفین کے لیے گھریلوں سیلنڈر 2496 روپے کا کر دیا گیا اور ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 212 روپے مقرر کر دی گئی مگرملک بھر میی ایل پی جی کی 50سے 70روپے فی کلو گرام اضافی قیمت کے حساب سے 450 گھریلو سلنڈر پر اور 650 روپے کمرشل سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

ان کا کہناہے کہ ملک بھر میی ایک کلو گرام ایل پی 212  روپے کی بجائے بڑے شہروں میں 250 روپے اور گھریلوں سیلنڈر 3000 روپے میی فروخت  کیا جارہا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق دور دراز دیہاتوں میں 270 روپے کلو کے حساب سے ایل پی جی فروخت ہو رہی اور گھریلوں سیلنڈر 2496 کی جگہ3200 روپے میی فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گلگت بلکستان اور پہاڑی علاقوں میی ایل پی جی 300 روپے فی کلو اور گھریلوں سیلنڈر 2496 کی جگہ 3600 میں فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور  غریب صارفین لٹ رھے ہیں ، حکومت نے قیمت کنٹرول نہ کی تو 10 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔