بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد شعیب کو گرفتار کرلیا، ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر/ویڈیوز وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم شکایت کنندہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے رقم بھی وصول کرتا رہا،گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل گیلری میں شکایت کنندہ کی غیر اخلاقی تصاویر/ویڈیوز موجود پائی گئی، ملزم کے واٹس ایپ نمبر سے تصاویر/ویڈیوز سے متعلق دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔

سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم محمد شعیب کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔