اسرائیل کا حلب کے ائیر پورٹ پرمیزائل حملہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حلب: شام کے دارلحکومت حلب میں واقع ائیر پورٹ پر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،حملے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ائیر پپورٹ کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے شام کے مغربی علاقہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے دوسری جانب سال کے آغاز میں دمشق ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے سے فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر تعطل کا شکار ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ شام 2011سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے اور اس دوران ملک کی فوجی تنصیبات سمیت بیشتر مقامات حملےکرچکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔