سانگھڑ میں سیلاب متاثرہ لڑکی کو راشن کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

سانگھڑ: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دو افراد نے سیلاب متاثرہ لڑکی کو راشن کا لالچ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ خاندان میں شامل لڑکی کو دو افراد نے کھانے کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو افراد نے اُسے کھانے اور راشن کا لالچ دے کر خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حراست میں لیا جانے والا شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو راشن اور کھانے کا لالچ دیا اور اپنے ساتھ ایک خالی مکان میں لے گئے تھے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔