مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال ہے:فوٹو:فائل

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

عرب میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ دونوں نوجوانوں کومقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پرچھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال تھیں۔ اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔