اوکاڑہ؛ گھر میں سوئے میاں بیوی تیز دھار آلے سے قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے (فوٹو فائل)

ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے (فوٹو فائل)

اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی عامر علیم اور پروین کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے دونوں کے قتل کے لیے چھریوں کے وار کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ عامر علیم شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ عناد اور گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔