اداروں کیخلاف تقریر؛ کیس کی سماعت کیلیے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی (فوٹو فائل)

چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور اس سلسلے میں بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔