عمران خان آئی ایم ایف، کورونا سے بچ گیا، حکمران  سیلاب میں پھنس گئے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔