بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی،شبانہ اعظٰمی بات کرتے ہوئے روپڑیں

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
بھارت میں جن خواتین کو روز ریپ کی دھمکیاں ملتی ہیں کیا انہیں تحفظ  فراہم نہیں کیا جانا چاہیے،شبانہ اعظٰمی:فوٹو:فائل

بھارت میں جن خواتین کو روز ریپ کی دھمکیاں ملتی ہیں کیا انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جانا چاہیے،شبانہ اعظٰمی:فوٹو:فائل

 ممبئی: سینئر بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظٰمی مسلمان خاتون بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کےمجرموں کی رہائی پربات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظٰمی بھارتی گجرات کی رہائشی بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو رہا کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

شبانہ اعظٰمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ میں ملوث مجرموں کی رہائی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  جو کچھ  ہوا وہ شرمناک ہے۔ گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کی رہائی پر میں بلقیس بانو سے شرمندہ ہوں۔

شبانہ اعظٰمی کا مزید کہنا تھا کہ بلقیس بانو جس بہادری اورصبر سے اپنے اوپرظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑی ہوئیں وہ قابل تعریف ہے۔ جو خواتین بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں اور جنہیں ہرروز ریپ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں کیا انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔