انوشکا شرما اورویرات کوہلی نے پرتعیش فارم ہاؤس خرید لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا فارم ہاؤس 8 ایکٹر رقبے پر مشتمل ہے:فوٹو:فائل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا فارم ہاؤس 8 ایکٹر رقبے پر مشتمل ہے:فوٹو:فائل

 ممبئی: بھارت کی اسٹار جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے علی باغ کے علاقے میں پرتعیش فارم ہاؤس خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار انوشکا شرما اور ان کے شوہرکرکٹر ویرات کوہلی نے ممبئی کے مضافاتی علاقے علی باغ میں پرتعیش فارم ہاؤس خرید لیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا فارم ہاؤس آٹھ ایکٹر رقبے پرپھیلا ہوا ہے اور اس کی قیمت 19 کروڑ 24 لاکھ اور50 ہزار بھارتی روپے ہے۔ دونوں نے 6 ما ہ قبل علی باغ کے دورے میں فارم ہاؤس خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انوشکا شرما اورویرات کوہلی سے قبل سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما بھی علی باغ میں فارم ہاؤسز کے مالک ہیں۔ بالی وڈ کے بہت سے اسٹارز بھی علی باغ میں فارم ہاؤس خرید چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔