ایشیاکپ: بھارتی کپتان ایونٹ میں خوفزدہ اور کنفیوز نظر آرہے ہیں، حفیظ

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض روہت شرما کی کارکردگی پر اثرانداز ہورہے ہیں، سابق کپتان

(فوٹو: ایکسپریس ویب) بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض روہت شرما کی کارکردگی پر اثرانداز ہورہے ہیں، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ میں روہت شرما کی باڈی لینگویج بہت خراب ہے وہ خوفزدہ سے دیکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں جب روہت شرما ٹاس کیلئے آئے تو انکی باڈی لینگویج بہت خراب تھی وہ خوفزدہ اور کنفیوز نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے، جس کے باعث وہ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کر پارہے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

محمد حفیظ نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم کی قیادت کا کتنا دباؤ ہوتا ہے، روہت کو کئی مواقعوں پر دیکھا ہے وہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن کپتانی کے بعد سے انکی پرفارمنس پر اثر پڑا ہے۔

ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم نے روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اپنی کیمپین کا آغاز کیا تھا جبکہ ہانگ کانگ کو 40 رنز کے مارجن سے ہرا کر سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر شاہین آفریدی آئی پی ایل کا حصہ ہوتے تو 15 کروڑ تک نیلام ہوتے، بھارتی اسپنر

قبل ازیں گزشتہ روز ہانگ کانگ کیخلاف جیت کے ساتھ ہی روہت شرما، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے تھے۔

سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کپتانی میں 72 میچوں میں سے 41 میچز جیتنے تھے جو اب بھی سرفہرست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔