جنسی ہراسانی کیس، میشا شفیع کی ویڈیو لنک پرجرح کی درخواست پرسماعت

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے ہیں،وکیل علی ظفر:فوٹو:فائل

میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے ہیں،وکیل علی ظفر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائیرطلب کرلیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پرجرح کے لئے میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

 

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے علی ظفر کے وکیل سے کہا کہ میشا شفیع پر کینیڈا  سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کیوں نہ ہوسکتی پہلے اس پر مطمئن کریں۔علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوران جرح ویڈیو لنک کا بریک ڈاون ہوا تو میرے موکل کا کیس متاثر ہوگا۔ میشا شفیع  کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے اورانہیں کینیڈا سے پاکستان آنے کے لئے ائیرٹکٹ دینے پر تیار ہیں۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل سے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائیر طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔