ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے سابق اسپیکر  اسد قیصر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو چوتھا نوٹس جاری کردیا (فوٹو فائل)

ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو چوتھا نوٹس جاری کردیا (فوٹو فائل)

 پشاور: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق اسپیکر کو چوتھا نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو طلب کرلیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2 بینک اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔