- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
برطانوی رکن اسمبلی کا سیلاب کے باعث پاکستان کا قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ
لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے بیرونی قرضے معاف کیے جائیں بلکہ سیلاب کی وجہ بننے والے موسمیاتی تغیرات پر معاوضہ بھی دیا جائے۔
برطانیہ کی رکن اسمبلی کلاڈیا ویب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مہنگائی 27 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس لیے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے بیرونی قرضے فوری طور پر معاف کیے جائیں۔
Inflation in Pakistan is at an all time high at 27%!
Pakistan’s international debt should be immediately cancelled – they should instead be given reparations for the climate crisis caused.
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) September 1, 2022
کلاڈیا ویب نے مزید لکھا کہ پاکستان کو جن موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جن میں بارشیں، سیلاب، خشک سالی اور شدید گرمی شامل ہیں۔ یہ سب عالمی قوتوں کی وجہ سے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں جب کہ پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے۔
The world must stand shoulder to shoulder with Pakistan.
Today. Now. Urgently.
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) August 30, 2022
برطانوی رکن اسمبلی نے مزید لکھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان اس چیز کی قیمت ادا کر رہا ہے جو اس نے کی ہی نہیں، لہٰذا پاکستان کو اس نقصان پر عالمی برادری معاوضہ ادا کرے۔
Silence from Western Political leaders while Pakistan floods is a moral crime.
This is the time to stand shoulder to shoulder in full solidarity with Pakistan.
We need a global climate tax so that the global rich can be made pay for the climate damage they cause in the world.
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) August 31, 2022
دو روز قبل اپنی ٹویٹ میں اس اہم مسئلے کو اُٹھاتے ہوئے کلاڈیا ویب نے لکھا تھا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں عالمی سطح پر پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ دراصل پاکستان بڑے ممالک کی لالچ کی قیمت چکا رہا ہے۔
A tragedy is unfolding.
Pakistan is responsible for 1% of global emissions. It’s completely wrong that it has to bear the brunt of climate change.
The super rich caused the climate crisis. The super rich should bear the cost.
Pakistan must get international help immediately.
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) August 30, 2022
یہ خبر بھی پڑھیں : ترقی یافتہ ممالک کے لالچ کی قیمت پاکستان ادا کررہا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ
کلاڈیا ویب نے مزید لکھا تھا کہ پاکستان کے پاس قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں جن کی تعداد 7 ہزار 253 ہیں اور یہ سب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔