پوٹن سابق سویت یونین صدر گورباچوف کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
میخائل گورباچوف کی تدفن کل ہوگی، فوٹو: فائل

میخائل گورباچوف کی تدفن کل ہوگی، فوٹو: فائل

 ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ کرنے سے روک دیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کی آخری رسومات کل ہونی ہیں تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آنجہانی رہنما کو ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری دفنانے سے محروم کردیا البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ میخائل گورباچوف کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

ادھر روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر اپنے کام کے شیڈول کے باعث سابق سوویت صدر گورباچوف کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ میخائل گورباچوف کی تدفین ہفتے کے روز ہال آف کالمز میں ایک عوامی تقریب کے بعد کی جائے گی جس میں سوویت یونین کے رہنما ولادیمیر لینن، جوزف اسٹالن اور لیونیڈ بریزنیف کریں گے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے سینٹرل کلینیکل اسپتال میں ولادیمیر پوٹن نے رسمی طور پر میخائل گورباچوف کے تابوت پر سرخ گلاب بھی رکھا۔ تابوت کو ہاتھ لگایا اور صلیب کا نشان بنایا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔