دپیکا پیڈوکون کا کپل شرما کے ساتھ نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے،فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے،فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پیڈوکون نے کامیڈین اسٹار کپل شرما کے ساتھ ایک نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے جس کے مطابق شو کا ٹریلر چار ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

معروف کامیڈین کپل شرما نے بھی ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ والی (تصویر) میرے فین کیلئے، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

’میگا بلاک بسٹر‘ میں دپیکا پیڈوکون اور کپل شرما کے ساتھ بھارتی کرکٹر روہت شرما، کرشنان اور راشمیکا مینڈینا بھی اہم کرداروں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

شو کے اعلان کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹارز کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ شو کے ٹریلر کے منتظر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔