- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
عوام عمران خان کے بیرونی ایجنڈے سے باشعور ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کو عوام کا سوچنے کے لیے اپنی ’میں‘ اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا، عوام ایک فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے، قوم کے شعور نے کارٹلز مافیا اور سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے، قوم باشعور ہوگئی اسی لئے عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ ڈوب رہا ہے اور تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی، عمران خان 4 سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری نہ ہوتی، عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔