پاکستان کی رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح

عباس رضا  ہفتہ 3 ستمبر 2022
سپر فور مرحلے میں آج افغانستان اور سری لنکا کا جوڑ پڑے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سپر فور مرحلے میں آج افغانستان اور سری لنکا کا جوڑ پڑے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: ٹی20 کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9 ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: 194 رنز کے ہدف کے جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر

دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔

پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔