وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وقت دُور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔

 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپےاوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔