ناخلف بیٹے اور بہو نے تھانے میں ماں سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
ممتاز بیگم نے کہا تھا کہ بیٹے نے گھر سے دھکے دیکر نکال دیا جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے۔ فوٹو:فائل

ممتاز بیگم نے کہا تھا کہ بیٹے نے گھر سے دھکے دیکر نکال دیا جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے۔ فوٹو:فائل

قصور: ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ماں اور ناخلف بیٹے و بہو کے درمیان غلط فہمی دور کروادی۔

سلامت پورہ کی 70 سالہ بیوہ ممتاز بیگم نے بیٹے اور بہو کے خلاف ڈی پی او قصور کو درخواست دی کہ بیٹا مارتا ہے اور گھر سے دھکے دیکر نکال دیتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے۔

ایس ایچ او بی ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار نے بوڑھی ماں کی درخواست پر بیٹے اور اسکی بیوی کو تھانہ میں طلب کیا تو بیٹا بیوی بچوں سمیت تھانے آ گیا جہاں ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔

ماں نے بیٹے کو معاف کردیا۔ بیٹے اور پوتے پوتیوں کے پیار میں جذباتی مناظر سے اہلکار بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔