ملتان میں 7 سالہ بچی قتل، بائی پاس سے لاش برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
بچی کی لاش این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب  سے برآمد ہوئی۔ (فوٹو فائل)

بچی کی لاش این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب سے برآمد ہوئی۔ (فوٹو فائل)

ملتان: بستی جگو والا میں این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔  آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔